امپورٹڈ حکومت کے ترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب کو دفن کردیا : عمران خان
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ حکومت تبدیل کرنے کی امریکی سازش کے ذریعے محض مجرموں کے اس ٹولے کو ایک اور این آر او دینے کے لیے پاکستان کی پوری معشیت ، سیاسی نظام کو پٹری سے اتارا گیا۔ان کاکہنا تھا کہ اس کی تصدیق ن لیگ کے خرم دستگیر کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں جب ہماری معیشت مستحکم ہونے کے بعد 6 فیصد پائیدار ترقی کیجانب بڑھ رہی تھی،منصوبہ سازوں نےمحض ان مجرموں کو این آر او -دوم دینے کیلئے معیشت کو تباہی کےگڑھے میں پھینک کر اور ہمارے لوگوں پر مہنگائی کا ایک بم گرا کر پاکستان کو عدمِ استحکام سے دوچار کرنا مناسب جانا۔