ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم اینگری برڈز کے گرین کارپٹ پریمیئر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادیئے
مقبولِ زمانہ موبائل گیم اینگری برڈ پر مبنی ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم کا پریمیئر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹر میں منعقد ہوا، جس میں غصیلے پرندوں سے ملنے پہنچے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون. تقریب کی خاص بات اس کا ریڈ نہیں بلکہ گرین کارپٹ تھا،، جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے آگہی کی مناسبت سے منتخب کیا گیا تھا، اس موقع پر بان کی مون نے فلم کے اہم کردار ریڈ کو اقوام متحدہ کا اعزازی سفیر مقرر کیا. ایکشن، کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم ماحولیاتی تغیرات پر ناراض ہونے والے پرندوں پر مبنی ہے، جو رواں برس بیس مئی کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔