کپتان بدلے، میدان بدلے ،سال بدلے، مگر نہ بدلا تو بس نتیجہ ,ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی چھے وکٹ سے ہرا دیا
ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ کو فی اننگز اٹھارہ اوورز تک محدود کر دیا گیا ۔جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔جس نے مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر صرف ایک سو اٹھارہ رنز بنائے ۔اوپنر شرجیل خان نے سست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوبیس گیندوں پر صرف سترہ رنز بنائے ۔ احمد شہزاد اٹھائیس گیندیں کھیل کر صرف پچیس رنز ہی جوڑ پائے .کپتان شاہد آفریدی ون ڈاون آئے مگر چودہ گیندوں پر صرف آٹھ رنز بنا کر پویلین جا لوٹے شعیب ملک اور عمر اکمل نے لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا ۔ اور کچھ مزاحمت کی ۔ عمر اکمل بائیس اور شعیب ملک چھیبس رنز بنا آوٹ ہوئے .بھارت کی جانب سے تمام باولرز نے نپی تلی باولنگ کی ۔ نہرا،بھمرا،جدیجہ،رائنا اور پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی . بھارت نے ہدف سولہویں اوور میں صرف چار وکٹ پر حاصل کر لیا ۔ ویرات کوہلی نے سینتیس گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست پچپن رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی . بھارت کی جانب سے یووراج سنگھ چوبیس کپتان مہندرا سنگھ دھونی ناقابل شکست پندرہ رنز بنا کر نمایاں رہے . پاکستان کی جانب سے محمد سمیع نے دو ، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ ویرات کو ہلی کو شاندار نصف سینچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ۔