ہالی وڈ کی ہارر تھرلر فلم 'ہش'کا نیا ٹریلر جاری
ہدایتکارمائیک فلینا گن کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو امریکا کے جنگل میں اپنے ایک پراسرارگھرمیں اکیلے زندگی گزارتی ہے، اس دوران ایک ذہنی مریض قاتل اس کی زندگی کو اجیرن کردیتا ہے،،یہ لڑکی اس قاتل سے جان بچانے کی کوشش میں کئی حربے استعمال کرتی ہے، لیکن بول نہ سکنے کی وجہ سے اس کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فلم کی کاسٹ میں کیٹ سیجل، جان گیلا گر، ایمیلا گریو اور سامنتھا سلویان شامل ہیں، ہارر فلم رواں برس آٹھ اپریل کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی