برطانیہ نے رواں ماہ یورپی یونین سے نکلنے کا اعلان کر دیا
برطانیہ نے یورپی یونین کو خیرباد کہنے کے لیے انتیس مارچ کی تاریخ مقرر کر دی, وزیراعظم تھریسامے آرٹیکل پچاس کے تحت خط لکھ کر یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔ ٹین ڈائوننگ سٹریٹ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے دیگر ستائیس ممالک کو بھی خط لکھے جائیں گے تاکہ جلدازجلد یہ کام نمٹ سکے۔ قانون کے تحت برطانیہ اس وقت تک یورپی یونین سے اخراج کے قواعد و ضوابط اور مستقبل کے تعلقات پر بات نہیں کر سکتا جب تک وہ باقاعدہ طور پر یورپی یونین کو بریگزٹ کے عمل سے آگاہ نہ کر دے,قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی درخواست پر فوری عمل شروع ہو جاتا ہے تو بریگزٹ کا عمل اگلے سال اختتام کو پہنچ جائے گا جس کا مطلب ہے برطانیہ اب صرف چند ماہ ہی یورپی یونین کا مہمان رہے گا۔ تقریباً نو ماہ پہلے برطانوی عوام نے ملک میں ہونے والے ایک ریفرنڈم میں یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا