اپنی آئندہ ٹرم کے دوران وہ داخلی سلامتی، دفاع اور معیشت کی بہتری پر توجہ دیں گے، ولادی میر پیوٹن
چوتھی بار صدر منتخب ہونے کے بعد ولادی میر پیوٹن نے صحافیوں سے ملاقات میں اپنا آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا،، انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے زیادہ توجہ ملکی ترقی، انفراسٹرکچر، ہیلتھ کیئر، تعلیم اور دفاع کی مضبوطی پر ہوگی،، انہوں نے کہا کہ ،، وہ ملکی دفاعی اور داخلی سکیورٹی پر بھی پورا دھیان دیں گے تاہم ان کا بنیادی ایجنڈا عوام کے معیار زندگی میں بہتری ہوگا ،، انہوں نے برطانیہ میں روسی ڈبل ایجنٹ اور اس کی بیٹی کو زہر دینے کے معاملے میں روس کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی اور اس الزام کو احمقانہ قرار دیا،، الیکشن میں فتح کے بعد ولادی میر پیوٹن نے انتخاب میں حصہ لینے والے صدارتی امیدواروں سے بھی ملاقات کی،، اس موقع پر انہوں نے روس کی سیاسی صورتحال اور مغرب کی جانب سے درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،، صدر پیوٹن نے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا ,روسی الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب میں ولادی میر پیوٹن 76 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ لے کر چوتھی بار صدر منتخب ہوئے ہیں،، صدارتی انتخاب میں ووٹر ٹرن آﺅٹ 67 فیصد رہا،، پیوٹن نے 5 کروڑ 62 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے