برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ پر عمل درآمد کا معاہدہ آخرکارطے پا گیا
برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ پر عمل درآمد کا معاہدہ آخرکارطے پا گیا ، جس کے بعد اب برطانیہ باضابطہ طور پریورپی یونین سے الگ ہو جائے گا ،،علیحدگی کے عمل پر مذاکرات کرنے والے مائیکل بارنیئر اور ڈیوڈ ڈیوس نے اس معاہدے کو ’فیصلہ کن اقدام‘ قرار دیا ہے،،برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل کا آغاز مارچ 2019 سے شروع ہو گا اور دسمبر 2020 تک جائے گا،،مائیکل بارنیئر نے مزید بتایا کہ برطانیہ میں رہنے والے 45 لاکھ یورپی شہریوں اور یورپی یونین میں رہنے والے 12 لاکھ برطانوی شہریوں کے حقوق کے حوالے سے بھی معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق بریگزٹ کا عمل مکمل ہونے تک یورپی شہریوں کو برطانیہ اور برطانوی شہریوں کو یورپی یونین میں آنے کی اجازت ہو گی۔