پاکستان سپر لیگ تھری کے کل ہونے والے دوسرے میچ میں بارش کا امکان
پاکستان سپر لیگ تھری کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں 21 مارچ بدھ کو ہونے والے دو سرے میچ میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود شائقین کرکٹ کے جوش و خروش میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ بھرپور طریقہ سے میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم جائیں گے ۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ ہے، دبئی میں ہونے والے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کھانے والی کراچی کنگز کا مقابلہ پہلے ایلمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم سے ہونا ہے تاہم دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج 20 مارچ کو لاہور میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے تاہم بارش کا امکان نہیں جب کہ کل 21 مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے دوسرا میچ متاثر ہو سکتا ہے۔