ڈاکٹرعامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ریحام خان اور گلوکار سلمان احمد کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ کیا عامر لیاقت اب وہ انٹرویو چلائیں گے جو انہوں نے میرے ساتھ 2015 میں کیا تھا ؟ یا اسے اپنے طریقے سے پی ٹی آئی میں بلیک میل کریں گے عامر لیاقت نے پی ٹی آئی کے بارے میں انتہائی حیران کن بات کہی تھی۔ ریحام خان نے پیغام لکھا کہ یہ وہ ٹویٹ ہے جو انہوں نے میرے ساتھ انٹریو کے فوری بعد کیا تھا ۔اس ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا تھا کہ ”ایک بات تو طے ہو گئی کہ غلاظت کا ایک بدبو دار گڑھا ہے جس کا نام پی ٹی آئی ہے “۔دوسری جانب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر گلوکار سلمان احمد بھی عمران خان سے ناراض ہوگئے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ عامرلیاقت کی شمولیت کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے اور میں اب مزید عمران خان کا ساتھ نہیں دےسکتا۔