الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرست تیار کرلی
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2018 میں کل 86ہزار 436پولنگ اسٹیشنز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے،ہرایک کلو میٹر کے بعد ایک پولنگ اسٹیشنز بنایا جارہاہے،عام انتخابات 2013میں 69801پولنگ اسٹیشن تھے،،،پنجاب اسلام آباد میں 48667پولنگ اسٹیشن بنائے جائینگے،پنجاب اسلام آباد میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 8039 پولنگ اسٹیشنز زیادہ ہونگے،جبکہ سندھ میں 18647 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 3667 زیادہ پولنگ اسٹیشنز ہونگے، بلوچستان میں 4467 پولنگ اسٹشیشنز بنائے جائینگے جوکہ گزشتہ عام انتخابات کی نسبت 788پولنگ اسٹیشنززیادہ ہونگے،اسی طرح خیبرپختونخواہ اور فاٹا میں 14655پولنگ اسٹیشنز بنائے جائینگے،خیبرپختونخواہ اور فاٹا میں عام انتخابات 2013 سے 4141 پولنگ اسٹیشنز زیادہ ہونگے۔