رابرٹ مولر کو برطرف کرنے کا ارادہ نہیں۔ وائٹ ہاﺅس
وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رابرٹ مولر کو برطرف کرنے کا کوئی ارادہ نہیں جو 2016ءکے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی گزشتہ کئی ماہ سے تحقیقات کر رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے یہ وضاحت صدر ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کئے جانے والے ان کئی ٹوئٹس کے بعد کی ہے جن میں صدر نے رابرٹ مولر کا نام لے کر انہیں براہِ راست تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔صدر ٹرمپ کے ان ٹوئٹس کے بعد ایک بار پھر اس خدشے کی بازگشت سنائی دینے لگی تھی کہ شاید صدر رابرٹ مولر کو ان کے عہدے سے ہی برطرف کرنے کا سوچ رہے ہیں تاکہ یہ تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں۔تاہم وائٹ ہاﺅس کے ایک وکیل ٹی کوب نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں جاری قیاس آرائیوں اور اس بارے میں پوچھے جانے والے سوالات کے پیشِ نظر وائٹ ہاﺅس ایک بار پھر یہ وضاحت ضروری سمجھتا ہے کہ صدر کا نہ تو رابرٹ مولر کو برطرف کرنے کا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی انہوں نے اس بارے میں کسی سے کوئی مشورہ کیا ہے۔