برازیل میں آٹھویں ورلڈ واٹر فورم کا آغاز
برازیل کے صدر میشل ٹیمر نے پانی پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کردیا ۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آٹھواں ورلڈ واٹر فورم میں 15 سربراہان مملکت، 300 سے زائد میئرز اور ہزاروں ماہرین سمیت 40 ہزار مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس ایک ایسے موقع پر منعقد ہو رہی ہے، جب اقوام متحدہ نے حال ہی میں 2018ءکی ورلڈ واٹر ڈیویلپمنٹ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 3.6 ارب افراد ایسے مقامات پر رہ رہے ہیں، جہاں سال میں کم از کم ایک ماہ پانی کی قلت کا مسئلہ موجود ہے۔ 2050ءتک ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر 5.7 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔