پاکستان سپر لیگ کے آر پار مقابلے کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
پاکستان سپر لیگ تھری کے ناک آؤٹ میچ کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات دیکھنے میں رہے ہیں، اسٹیڈیم سے مال روڈ کے نجی ہوٹل تک دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے، نشترپارک سپورٹس کمپلکس کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے، پولیس اور پاک فوج نے قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، سی ٹی او لاہور کی نگرانی میں 7ایس پیز،22ڈی ایس پیز،81انسپکٹرز اوردو ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام د ے رہے ہیں۔ 56 لیڈی ٹریفک وارڈنز بھی تعینات کی گئی ہیں، رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے27 فوک لفٹرز،6 بریک ڈاؤن بھی تعینات کئے گئے ہیں، سیکیورٹی کےحوالے سے قذافی اسٹیڈیم میں مانیٹرینگ سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کے لئے 12 انٹری پوائینٹس بنائے گئے ہیں، ہر انٹری پوائینٹ پر 30 اہلکار تلاشی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، سیف سٹی کے 300 سے زائد کیمرے پورے ایونٹ کو مانیٹر کر رہے ہیں۔