سانحہ ماڈل ٹاؤن:جے آئی ٹی نے کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کا بیان قلمبند کرلیا
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی نے کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کا بیان قلمبند کرلیا۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سا نحہ ماڈل ٹاون کی جے آئی ٹی نے نوازشریف کا بیان قلمبند کرلیا، جے آئی ٹی ارکان بیان قلمبند کرنے کے بعد جیل سے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان 2 گھنٹے سے زائد جیل میں رہے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق مختلف سوالات کرنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی تھی۔ جے آئی ٹی نے احتساب عدالت سے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت لی تھی۔جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ نے کی تھی۔