پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات کا فواد چوہدری اور مرادسعید کے بیانات پر ردعمل
پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹرنفیسہ شاہ کا فواد چوہدری اور مرادسعید کے بیانات پر ردعمل بھی سامنے آگیا۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی پی کو صبح تانگہ پارٹی کہنے والے فواد چوہدری نے اترے چہرے کے ساتھ میڈیا ٹاک کی، پی پی کے جیالوں نے آئینہ دکھایا تو شاید فواد اور مراد برا مان گئے، پی پی اداروں کا احترام کرتی ہے، ہم نے پی ٹی وی پر حملہ نہیں کیا تھا، پی ٹی آئی وہ جماعت ہے کہ جس نے قومی اداروں پر حملے کئے، سپریم کورٹ کی دیوار پر کپڑے ٹانگنے والے اداروں پر حملوں کا درس نہ دیں، عوامی طاقت کا مظاہرہ دیکھنے کے بعد بھی حکومت دھمکیوں سے باز نہیں آرہی، عوامی سمندر آمریت زدہ قوتوں کو بہالے جاسکتا ہے، حکومت جیالوں پر تشدد کرنے والے گلوبٹوں کے خلاف کارروائی کرے، مرد پولیس اہل کاروں کا خواتین کارکنان کو گھسیٹنا حکومتی وزیروں کو نظر نہیں آیا؟۔ نفیسہ شاہ
حکومتی وزیر دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فضیحت کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں۔