نوازشریف کی بیماری کا تعین ابھی نہیں کیاگیا۔ بابراعوان ایڈووکیٹ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان ایڈووکیٹ نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کا تعین ابھی نہیںکیاگیا ہے یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا اس بیماری کا علاج پاکستان میں ہے یا نہیں ،ان کاکہنا تھا کہ کیا شریف سٹی میں بھی کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں علاج ہو سکے،ان کا کہنا تھا عدالتیں فیصلے خواہشات پر نہیں کرتیں ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے یقین ہے فیصلہ میرٹ پر ہو گا ، نواز شریف نے ہسپتال میں آدھا گھنٹہ اس بات پر لگا دیا کہ انہوں نے رہنا کس کمرے میں ہے