10رکنی زیرتربیت ایڈیشنل سیشن کورٹ ججز کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ
10رکنی زیرتربیت ایڈیشنل سیشن کورٹ ججز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔دورے کے موقع پر
وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیزا تھارٹی اکبر ناصر خان نے پراجیکٹ بارے تفیصلی بریفنگ دی۔ زیرتربیت ایڈیشنل سیشن کورٹ ججزکے وفد کوپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا اس موقع پر وفد نے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر میں ٹریفک کنٹرول کا جائزہ لیا۔وفد کے شرکاء کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے ڈیجیٹل شواہد سے عدالت کو مدد مل رہی ہے۔سیف سٹیز افسران وٹیم قابل ستائش ہیں جن کی وجہ سے ہم خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ شہر میں ٹریفک کی روانی اور حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔معزز مہمانوں نے سیف سٹی کے افسران و عملے کی تعریف کی اور کام کو سراہا بعدازاں معزز مہمانوں کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔