پیپلزپارٹی کے بلاوجہ گرفتارکارکنوں کو فوری رہا کیا جائے.بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس,بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بلاوجہ گرفتارکارکنوں کو فوری رہا کیا جائے میں نے احتجاج کی کوئی کال نہیں دی تھی جب ظلم ہوتا ہے تو پیپلزپارٹی کے کارکن آواز اٹھاتےہیں، تحریک انصاف نےاسلام آبادکو 200 دن کیلیے یرغمال بنارکھاتھا آج وہ پارٹی چندگھنٹےبھی پیپلزپارٹی کےکارکنوں کوبرداشت نہیں کرسکی، پرامن کارکنوں کیخلاف حکومت کےاقدامات غیرضروری تھے، نئےپاکستان میں اس وقت جوہورہا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں مجھ پر کیس اس وقت کاہےجب میری عمر ایک سال سے بھی کم تھی، سابق چیف جسٹس نےکہاتھاکہ میں بےقصورہوں لیکن فیصلےمیں یہ نہیں تھا بینک اکاونٹس کاتعلق کراچی سےہےلیکن دانستہ طورپرکیس کوراولپنڈی منتقل کیاگیا، جن پیپلزپارٹی کےکارکنوں کوآج گرفتار کیاگیاہےانکو فوری رہاکیاجائے میں مطالبہ کررہاہوں کہ حکومت کالعد م تنظیموں کےخلاف کارروائی کریں،ہمیں بلایا ہے تو دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو بھی بلائیں،حکومت نے بلیک میلنگ جاری رکھی توحالات کی ذمےدارحکومت ہوگی۔