پاکستان اورچین کی خطےکےلئےایک جیسی خواہشات ہیں:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی خطے کےلئے ایک جیسی خواہشات ہیں۔ اپنے چین کے دورے کے اختتام پر آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ایک خطہ ایک سڑک منصوبے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری جس کا اہم حصہ ہے کے ذریعے وسیع تر روابط کے فروغ کےلئے مل کراقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نئے دور میں یکساں مستقبل کی حامل چین پاکستان کمیونٹی کے قیام کےلئے بھی پرعزم ہیں۔