پیرس میں یونیسکو کے صدر دفتر میں جشن نو روز منایا گیا
موسم بہار کے آغاز کے موقع پر پیرس میں یونیسکو کے صدر دفتر میں جشن نو روز منایا گیا۔ یونیسکو میں پاکستان، افغانستان، آذربائیجان،بھارت، عراق ،ایران، قازخستان،کرغزستان تاجکستان، ترکمانستان، ترکی اورازبکستان کے مندوبین نے اس تقریب کااہتمام کیا جس کا مقصد عوام اور مختلف معاشروں کےدرمیان ثقافتی تنوع اور دوستی کو فروغ دینا ہے۔