پاکستان،یورپی یونین کا عالمی و علاقائی امور،باہمی تعلقات پر غور
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی مکالمے کا پانچواں اجلاس بدھ کے روز برسلز میں ہوا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی وفد کی جبکہ یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جین کرسٹوفر Belliard نے یورپی یونین کے وفد کی قیادت کی۔ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور سمیت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا۔