وفاقی وزیر تعمیرات کا کراچی میں متعلقہ منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ
ہاؤسنگ اور تعمیرات کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے متعلقہ حکام کو کراچی کی گلزار ہجری سکیم 33 میں تین ماہ کے اندر متعلقہ پلاٹ اور فلیٹ اصل حقداروں کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔کراچی میں متعلقہ منصوبوں میں پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ایک تفصیلی رپورٹ بلاتاخیر پیش کی جائے۔وفاقی وزیر نے ایڈیشنل اسٹیٹ افسر اور پاکستان ورکس ڈپارٹمنٹ کے چیف انجینئر کو کراچی میں نئے پاسپورٹ آفس کے قیام سمیت مختلف منصوبوں میں پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔