کرکٹر راشد خان افغانستان کیلئے یونیسیف کے قومی سفیر قرار
افغانستان کے نوجوان اور کرکٹ کے ممتاز کھلاڑی راشد خان کو افغانستان کے لئے یونیسیف کا قومی سفیر قرار دیا گیا ہے۔یہ اعلان بدھ کے روز کابل میں اقوام متحدہ کے بچوں کے لئے ہنگامی فنڈ نے کیا۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ راشد خان لڑکیوں کی تعلیم، غذائیت کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے، پولیو کے خاتمے اور بچوں کی قوت مدافعت کی شرح بہتر بنانے میں یونیسیف کی مدد کرینگے۔یہ اعلان اس موقع پر کیا گیا ہے جب جنگ اور شورش سے اب بھی بڑی تعداد میں افغان بچے متاثر ہوتے ہیں اور ان کی زندگیوں کے خطرات کا سامنا ہے۔