آئندہ5 سال کے دوران ایک کروڑ70 لاکھ درخت لگائے جائیں گے، راجہ مقپون
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران ایک کروڑ ستر لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔سکردو میں موسم بہار کی شجرکاری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر سات ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صاف اور سرسبز پاکستان منصوبے کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔