کوروناوائرس کی عالمی وباء کے باوجودپاکستان اپنے افغان بہن بھائیوں کی مدد کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کوروناوائرس کی عالمی وباء کے باوجودپاکستان اپنے افغان بہن بھائیوں کی مدد کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے جمعہ کے روز ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ انہوں نے چمن سپن بولدک سرحدکھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی ہدایات دے دی ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔