وزیر اعظم نے چمن بارڈر فوری کھولنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے چمن بارڈر فوری کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا ہے کہ انھوں نے فوری چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی وبا کے باوجود افغان بہن بھائیوں سے تعاون کرے گا۔ انھوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ کرونا (COVID-19) جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یک سو اور پُر عزم ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میں نے چمن اسپین بولدک سرحد فوری کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔