اسلا م آبادہائیکورٹ کا اڈیالہ جیل سے معمولی سزا کے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل سے معمولی سزا کے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیاہے ۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق اسلا م آبادہائیکورٹ نے معمولی جرائم والے قیدیوں کو ضمانتی مچلکوں پررہا کرنے کا حکم دیدیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ میں معمولی جرائم میں گرفتار قیدیوں کی رہائی سے متعلق درخواست پرعدالت نے 7 سال سے کم سزاوالے معمولی جرائم میں گرفتار قیدیوں کورہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ایک افسر مقرر کریں جو ضمانتی مچلکوں کے معاملات دیکھے ،جوقیدی مچلکے جمع نہ کراسکیں تو حکومت ان قیدیوں کے مچلکے خود دے ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ جیلیں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی ہیں، خدانخواستہ کسی جیل میں کورونا پھیل گیا تو وہ اس کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔