بھارت اجتماعی جنسی زیادتی قتل کیس: 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی
بھارت میں وحشیانہ اجتماعی آبروریزی اور قتل کیس کے چاروں مجرموں کو پھا نسی دے دی گئی ۔ بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطابق ملک کے سب سے وحشیانہ اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کے چاروں مجرموں شرما ، مکیش سنگھ ، اکشے ٹھاکر اور پون گپتا کو جمعہ کی صبح 5.30 بجے یہاں تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی سے قبل تہاڑ جیل کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔پھانسی کے بعد مقتولہ خاتون نربھیا کے والدین کا کہنا ہے کہ آخر انصاف ہوا۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے لئے در در ٹھوکر کھائی لیکن آخرکار انصاف مل ہی گیا۔نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کہا کہ وہ آج بہت خوشی محسوس کررہی ہیں کیونکہ آخر ان کی بیٹی کو انصاف مل ہی گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج انہیں نربھیا کی ماں ہونے پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ 16 دسمبر 2012وسنت وہار میں پیرا میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ ایک نابالغ سمیت 6 لوگوں نے چلتی بس میں گینگ ریپ کیا، اس کے ساتھ ہی مارپیٹ کی گئی۔چار مجرموں کے علاوہ ایک نابالغ بھی اس گینگ ریپ میں شامل تھا جب کہ چھٹے مجرم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں پھانسی لگاکر خود کشی کرلی تھی۔