کرونا وائرس : ویزوں سے متعلق عمانی پولیس کا بڑا اقدام
مسقط : عمان کی شاہی پولیس نے کرونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے تمام اقسام کے ویزے جاری کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والے مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 نے عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے کے بعد جہاں دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے وہیں عمان میں بھی کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے۔ عمان کی شاہی پولیس کی جانب سے وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے قابل تعریف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پولیس نے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے بڑا قدم اٹھاتے لیا، شاہی پولیس نے وائرس سے بچاؤ کی خاطر تمام ویے منسوخ کردئیے۔