ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 456 تک جاپہنچی
کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں۔ مہلک وائرس 2افراد کی جان نگل چکا ہے۔ ملک بھر میں ایک سو پچپن نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرین کی تعداد چار سو چھپن ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس نے اب تک سب سے زیادہ سندھ کو متاثر کیا ہے۔ کراچی میں اٹھائیس نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد شہر میں مریضوں کی تعداد 93 ہوچکی ہے۔ سکھر میں 151 اور حیدر آباد میں ایک مریض زیر علاج ہیں۔ سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 245ہوگئی۔ پنجاب میں گزشتہ روز 45 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ رات گئے مزید دو کیس رپورٹ ہوئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں ان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک نیا کیس راولپنڈی سے سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے۔ بلوچستان میں اب تک 58 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ کوئٹہ میں 5افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں مریضوں کی تعداد 81ہوگئی ہے۔خیبرپختونخو امیں 4 نئے مریضوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد 23 تک جاپہنچی ہے۔گلگت بلتستان میں آٹھ نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 21ہوگئی ہے۔