حکومت کا نادر ، پاسپورٹ سمیت سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند کرنے کا فیصلہ
کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر حکومتی اقدامات جاری ہیں، وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا۔تاہم اس حوالے سے وزارت داخلہ کے بھی بڑے فیصلے سامنے آئے ہیں، وزارت داخلہ نے پبلک ڈیلنگ سے متعلقہ تمام سرکاری و نیم سرگاری دفاتربند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ایسے شعبہ جات جہاں لوگوں کی براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے بند رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ، نادرا آفس، پاسپورٹس دفاتر بھی بند کرنے کا فیصلہ ہواہے۔ شناختی کارڈ، این اوسی اور پاسپورٹس کی معیاد ختم ہونے کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ بیمار اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد اور شادی شدہ خواتین کو بھی دفاتر میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پراپرٹی دفاتر، بیوٹی پارلر، سیلون بھی بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز رات دس بجے بند کرائے جائیں گےم تاہم کھانا گھر لے جانے اور پہنچانے کے حوالے سے پابندی نا ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ابتدائی طور پرپندرہ دنوں کے لیے پابندی کا اطلاق ہو گا