حیدر آ باد :مخیر افراد نے آٹے کے اسٹال لگادیئے5کلو آٹا 100روپے میں فروخت عوام کا رش
کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار افراد کیلئے لیاقت کالونی کے مخیر افراد نے آٹے کے اسٹال لگادیئے5کلو آٹا 100روپے میں فروخت عوام کا رش۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے باعث15روز بازار بند کرنے کے بعد بے روز گار افراد کیلئے لیاقت کالونی کے نومی اور مانی پٹھان کی جانب سے غریب بے روزگار افراد کیلئے آٹا کا اسٹال لگایا دیا گیا جہاں فی فرد کو5کلو آٹا 100روپے میں فروخت کیا جارہا ہے آٹا کی خریداری میں خواتین اور چھوٹے بچوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ اس موقع پر نعمان اور مانی پٹھان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوںمیں آ ٹا پہلے فری میں باٹنے کا پروگرام بنایا تھا لیکن ہمیں خدشہ تھا کہ بہت زیادہ رش ہوجائیگا جس کی وجہ سے ہم نے اس کی قیمت 5کلو آٹا 100روپے مقرر کی ہمیں نہ کسی چکی نے ریلیف دیا ہے اور نہ ہی حکومت نے ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ کام شروع کیا ہے واضح رہے کہ بازار میں5کلو آٹا کی قیمت 230روپے ہے۔