سائنس دانوں کا کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ
پیرس : فرانسیسی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملیریا کے علاج کےلیے استعمال ہونے والی دوا اور اینٹی بائیوٹک دوا azithromycin ملاکر استعمال کی جائیں تو کرونا کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والی والی ہلاکت خیز وبا کرونا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث اب تک 10 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانسیسی سائنس دانوں اور طبی ماہرین نے نئی تحقیق میں دعویٰ میں کیا ہے کہ ملیریا کے علاج کےلیے استعمال ہونے والی دوا Hydroxychloroquine اور اینٹی بائیوٹک دوا azithromycin کا امتزاج وائرس کی شدت کو کم کرسکتا ہے۔