بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے کرونا ٹیسٹ میں نرمی
کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نےعارضی طورپربیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے ہیلتھ کرونا ٹیسٹ میں نرمی کردی ، شرط کی نرمی کااختتامی وقت21 مارچ کی رات8بجےتک مقررکیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نےعارضی طورپربیرون ملک سے آنے والےپاکستانیوں کو ہیلتھ کورونا ٹیسٹ سےاستشنیٰ دیتے ہوئے نوٹم جاری کردیا، جس کااطلاق اکیس مارچ سے ہوگا۔ وزارت ہوابازی کے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹم کا مقصد براہ راست پروازوں کے ذریعے پاکستان آنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ براہ راست پروازوں کے ذریعے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی کے بغیر پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی شرط کچھ دورانیےکیلئےختم کی گئی ، شرط کی نرمی کااختتامی وقت 21 مارچ کی صبح 5 بجے سے بڑھا کر 21 مارچ کی ہی رات 8 بجے تک مقرر کر دیا گیا ہے۔ 21 مارچ کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا وائرس کی مصدقہ ٹیسٹ رپورٹ فراہم کرنا لازم ہو گا، اس نوٹم کا اطلاق صرف ان پروازوں پر ہو گا، جو 21 مارچ 2020 صبح 5 بجے پرواز کی حالت میں ہوں گی۔