کرونا وائرس : سعودی حکومت کا پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑا فیصلہ
ریاض : سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے اندرون ملک پروازوں کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے شروع ہونے والے مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 نے وبائی صورت اختیار کرنے کے بعد 173 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے جس میں ایک سعودی عرب بھی ہے جہاں اب تک 274 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے قابل ستائش اقدامات کیے جارہے ہیں، حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ملک بھر میں ٹیکسی، بسوں، ٹرینوں اور اندرون ملک پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔