احمد شہزاد بھی کورونا وائرس کیخلاف مہم کا حصہ بن گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد بھی کورونا وائرس کیخلاف مہم کا حصہ بن گئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عوام اپنی اور دیگر عزیز و اقارب کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی صاف رہیں اور اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔اپنے پیغام میں احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موجود اس وبا کیخلاف جنگ میں سب متحد ہیں اور پورا یقین ہے کہ ان کی جانب سے دیا گیا یہ چھوٹا سا پیغام سب کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔