محکمہ موسمیات کی ملک مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشیں برسانے والا سسٹم آج سے داخل ہوگا، اسلام آباد میں دن کے وقت موسم خشک رہےگا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شمالی بلوچستان ، خیبر پختونخواہ،بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتے کے روز کے پی، اٹک، جہلم، تربت، کشمیر اور راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔ اتوار کے روز بلوچستان، کے پی، ملتان،لیہ،ڈی جی خان، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے ۔ پیر کے روز بلوچستان، کے پی، پنجاب، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور سندھ کے علاقوں میں بارش کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ منگل کے روز کے پی، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور بلوچستان اور سندھ میں کہیں کہیں بارش متوقع ہوئے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، دیر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے کم درجہ حرارت کالام اور استور میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔