کرونا وائرس ، شاہ محمود قریشی کا ایران پرعائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایران پرعائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران وسائل کا استعمال کرکے لوگوں کی قیمتی جانیں بچاسکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا عالمی برادری غیرمعمولی وباسےلڑرہی ہے، ایسے مشکل، چیلنج کے دور میں بطور لیڈرز درگزر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ایران پرعائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں، ایران وسائل کا استعمال کرکے لوگوں کی قیمتی جانیں بچاسکے۔