بھارت : کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری سے بندروں کی اموات کی سلسلہ شروع
بھارت میں کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری سے بندروں کی اموات کی سلسلہ شروع ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا سے متعدد بندر مردہ حالت میں پائے گئے تاہم موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، ماہرین وجہ جاننے کے لیے سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بندروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے تاہم اب وہ آہستہ آہستہ پراسرار مرض سے مر رہے ہیں۔ کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری نے حکومت کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کردیا۔محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ 8 مادہ بندر کیرالا کے شہر تھریسر میں مردہ حالت میں پائے گئے، مردہ بندروں سے نمونے اکھٹے کرکے بیماری کی وجہ دریافت کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بندروں کی موت زہریلا پانی پینے سے بھی ہوسکتی ہے لیکن تحقیق کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔ خیال رہے کہ کیرالا ریاست کرونا کے علاوہ برڈ فلو کا بھی شکار ہے۔ابتدائی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ موت کے وقت بندر خالی پیٹ تھے۔ جبکہ ہلاکت کی وجہ الفا نر بندروں سے منتقل ہونے والا انفیکشن بھی ہوسکتی ہے۔ نامعلوم بیماری کے باعث کئی بندر پاگل بھی ہوچکے ہیں۔