وزیر اعلیٰ سندھ کی عوام کو اگلے 3 دن مکمل طور پر آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ سندھ سیعد مراد علی شاہ نے عوام کو اگلے 3 دن مکمل طور پر آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا 23واں اجلاس ہوا صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، کور 5، رینجرز، ڈبلیو ایچ او، ایئرپورٹ، سول ایوی ایشن اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔سیکریٹری صحت نے اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 238 کیسز ہیں جن میں سے سکھر میں 151 اور 87 کراچی سمیت صوبے کے دیگر حصوں سے سامنے آئے ہیں۔