بلوچستان: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 7 مزدور جاں بحق، 3 زخمی

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری مچھ میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 7 کان کن جاں بحق ہوگئے۔چیف انسپیکٹر مائنز شفقت فیاض نے کہا کہ کان میں دھماکے سے 3 مزدور شدید زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو عملے کے گھنٹوں کے آپریشن کے بعد کان سے تمام لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔