صدر سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف وکمانڈر سری لنکن آرمی کی ملاقات،سری لنکا پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے:کمانڈر
صدرعارف علوی سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف وکمانڈر سری لنکن آرمی جنرل شوندرا سلواکی ملاقات پاکستان سری لنکا کےساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے دونوں ملک علاقائی اوربین الاقوامی امورپر متفقہ رائے رکھتےہیں دونوں ملکوں کےمابین معاشی،ثقافتی اوردفاعی تعلقات مزید فروغ دینےکی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بدھ مت کی سیاحت کے لئے ایک پرکشش منزل ہے، سری لنکا کے لوگوں کو پاکستان میں مذہبی اور قدرتی مقامات کا دورہ کرنے کی ترغیب دی جائے۔کمانڈر سری لنکن آرمی نے کہا کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔