ممتاز بزنس مین چوہدری امتیاز لوراں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سپین کے لئے کوآرڈینیٹر مقرر

بارسلونا (صاحبزادہ عتیق سے) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نے اسپین کے ممتاز بزنس مین چوہدری امتیاز لوراں کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سپین کے لئے کوآرڈینیٹر مقرر کردیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں اوورسیز پاکستانیزکمیشن پنجاب ضلع گجرات کے چیئر مین عدیل ارشد بارسلونا آئے تو انہوں نے ایک بڑے جلسے میں چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری مونس الہیٰ کا پیغام سناتے ہوئے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی طرف سے سپین کے معروف بزنس مین چوہدری امتیاز لوراں کو اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لئے ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں جس کا نوٹیفیکیشن جلد کر دیاجائے گا، گزشتہ دنوں چوہدری امتیاز لوراں پاکستان اپنے آبائی علاقے گاؤں پہنچے تو وہاں انہوں نے اپنے گاؤں ”لوراں “ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر ایک جلسہ عام کا انعقاد کیاجس کے مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری مونس الٰہی تھے ، جنہوں نے اُن ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا تھا اور یہ تمام ترقیاتی منصوبے چوہدری مونس الٰہی ایم این اے کی گرانٹ سے ہی پایہ تکمیل کو پہنچے تھے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری مونس الہیٰ نے چوہدری امتیاز لوراں کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سپین کے لئے کوآرڈی نیٹر کی ذمہ داری سونپتے ہوئے انہیں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفیکیشن وصول کرتے ہوئے چوہدری امتیاز لوراں کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری مونس الہیٰ نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر کے اپنی روایات کو قائم رکھا جس کے لئے میں ان کا مشکور ہوں اور کوشش کروں گا کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دوں۔