مہنگائی کے اعدادوشمار جاری، 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 13.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے اور انڈے فی درجن 2 روپے 13 پیسے مہنگے ہوئے۔ 5 لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمتوں میں پانچ روپے 23 پیسے مہنگا ہوا۔