کینیڈین فوج میں جنسی حملوں کے بڑھتے واقعات ،اعلی افسرمستعفی

کینیڈین فوج میں جنسی حملوں کے بڑھتے واقعات پر فوج کی اعلی افسرمستعفی ہوگئیں، کینیڈین فوج کی لیفٹیننٹ کرنل ایلینر ٹیلر نے کہا ہے کہ نقصان دہ جنسی رجحانات روکنے میں ناکامی نے ہماری ساکھ ختم کردی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ملازمتکے دوران جنسی استحصال کے لیے طاقت کا نامناسب استعمال ہوتے ہوئے دیکھا ہے،سینئرافسروں کے خلاف الزامات کی تحقیقات پر کینیڈین وزیراعظم اوروزیردفاع کو بھی تنقیدکاسامنا ہے۔