انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور طریق سے حصہ لیں گے ۔ چوہدری اعجاز جٹ
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) تحریک انصاف فرانس کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ کیں گے ، اس سلسلے میں دوستوں ، ساتھیوں اور سینئر قیادت سے مشاورت جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما اور سابق جنرل سیکریٹری چوہدری اعجاز جٹ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ہی واحد ذریعہ ہے جس سے چور دروازوں سے عہدے لینے والوں کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔ الیکشن جمہوریت کا تسلسل ہے اور تحریک انصاف کی جدوجہد ہی جمہوری روایات کے فروغ اور انصاف کی بالادستی کے لئے ہے۔ تحریک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں باقاعدہ ممبر شپ کے ذریعے انٹرا پارٹی الیکشن ہوتے ہیں اور تقریباً ہر سال نئی قیادت سامنے آتی ہے۔ تحریک انصاف اوورسیز میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ اور آئے دن تحریک انصاف کے ممبران میں اضافہ ہورہا ہے۔ جیسے ہی مرکز کی طرف سے ممبر سازی کا اعلان ہوتا ہے۔ ہمارا گروپ بڑھ چڑھ کر ممبر سازی میں حصہ لے گا۔ہمارا اصل مقصد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی کامیابی ہے اور ہم سب نے مل کر تحریک انصاف کو مضبوط بنانا ہے۔