علی ظفرہتک عزت کیس:سماعت 3 اپریل تک ملتوی

اداکار علی ظفرہتک عزت کیس پر سماعتِ، عدالت نے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ میشا شفیع کے مینجر فرحان علی او رلینا جرح کے لئے پیش نہ ہوئے۔عدالت نے دونوں کو جرح کے لیے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت میں میشاشفیع اور انکی والدہ صبا حمید اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں ۔ ایڈشنل سیشن جج ظفر اقبال رانجھا نے کیس کی سماعت کی۔