وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کی دعا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے پر امید ہیں اورپاکستان کے عوام بھی وزیراعظم عمران خان کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت کورونا کے خلاف جنگ لڑتے رہیں گے۔