وزیر اعظم آج مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم آج مالاکنڈ کا دورہ کرینگے جہاں وہ درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے جلسے کے لئے ڈگری کالج گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا اور جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں، جلسہ عام میں وزیراعظم درگئی کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگے۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مالاکنڈ جانے سے قبل اجلاس کی صدارت کریں گے، حکومتی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہوگا جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو صدارتی ریفرنس کی تیاری سے متعلق آگاہ کیاجائےگا جبکہ ارکان اسمبلی اور اتحادیوں سےرابطوں پربات ہوگی