کراچی میں پولیس افسران پر فائرنگ کرنے والا مقابلے میں ہلاک
شرافی گوٹھ میں شہری نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا ۔ فائرنگ کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق سہراب گوٹھ میں تعینات پولیس اہلکار ندیم کا مجید نامی شخص کی جانب سے اسلحہ کی نمائش کرنے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شرافی گوٹھ پولیس پارٹی کے ہمراہ پہنچے تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اور اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔پولیس نے ملزم کو خود کو قانون کے حوالے کرنے کا کہا لیکن ملزم اپنے گھر سے پولیس پر فائرنگ کرتا رہا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوا جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ ۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا